تلنگانہ

تلنگانہ: شارٹ سرکٹ کے سبب فریج پھٹ پڑا، گھر میں لگی آگ

شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں فریج پھٹ پڑا اور گھرمیں آگ لگ گئی۔ تلنگانہ کے ضلع آصف آباد کے پوٹی سری راملو چوراہا کے قریب ایک مکان میں یہ واقعہ پیش آیا۔

حیدرآباد: شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں فریج پھٹ پڑا اور گھرمیں آگ لگ گئی۔ تلنگانہ کے ضلع آصف آباد کے پوٹی سری راملو چوراہا کے قریب ایک مکان میں یہ واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
پڑوسی ریاست کے مواضعات، تلنگانہ میں انضمام کے خواہاں: کے سی آر

بتایاجاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں یہ فریج پھٹ پڑا اوردیکھتے ہی دیکھتے آگ نے سارے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس واقعہ کے نتیجہ میں دو تولے کے طلائی زیورات کے بشمول ایک کلو چاندی کے زیورات، دولاکھ روپئے نقد رقم اور دیگر سامان جل کرمکمل طورپر خاکستر ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا تاہم تب تک سارا سامان جل کر مکمل طور پر خاکستر ہوگیا تھا۔

اس واقعہ میں کسی کے جھلنسے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

a3w
a3w