حیدرآباد
جیا جیا تلنگانہ ترانہ کے دورانیہ کو کم کرنے پر مصنف کی رضا مندی افسوسناک
بی آر ایس نے جیا جیا تلنگانہ ترانہ کے دورانیہ کو کم کرنے کے حکومت کے فیصلہ پر رضامندی ظاہر کرنے پر گیت کے مصنف اندے سری پر تنقید کی۔
حیدرآباد: بی آر ایس نے جیا جیا تلنگانہ ترانہ کے دورانیہ کو کم کرنے کے حکومت کے فیصلہ پر رضامندی ظاہر کرنے پر گیت کے مصنف اندے سری پر تنقید کی۔
یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ تلنگانہ حکومت نے 90 سیکنڈ دورانیہ والے ’جیا جیا تلنگانہ‘گیت کو ریاست کے ترانہ کے طور پر حتمی شکل دے دی ہے۔
اس کے سی ڈیز کو یوم تاسیس تلنگانہ کے دن سونیا گاندھی کے ہاتھوں جاری کئے جانے کا امکان ہے۔
سابق ایم ایل اے راسمای بالکشن نے کہا ریونت ریڈی حکومت نے اندے سری کے گیت ‘جیا جیا تلنگانہ’ دورانیہ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اب حکومت کے فیصلہ کے مطابق اس گیت کا دورانیہ صرف دو منت پر مشتمل ہوگا۔ انہوں نے کہا حکومت کا فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے جبکہ حکومت کو اس گیت میں شامل تلنگانہ کی تاریخ اور ثقافت سے متعلق اشعار کو نہیں کاٹا جانا چاہئے تھا۔