قومی

ہوابازی کا ایندھن 12,300 روپے فی کلو لیٹر مہنگا

ایئر لائن کمپنیوں کے کل اخراجات کا 35 سے 40 فیصد اسی مد میں خرچ ہوتا ہے۔ بڑھتی ہوئی لاگت کے پیشِ نظر ایئر انڈیا نے اپنی کئی بین الاقوامی اور گھریلو پروازیں معطل کر دی ہیں۔ انڈیگو نے جمعہ کو ہی اپنے 'وائڈ باڈی' طیاروں کے آپریشنز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نئی دہلی: تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اگست میں ہوائی جہاز کے ایندھن (اے ٹی ایف) کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔


ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے ذرائع نے ‘یواین آئی’ کو بتایا کہ یکم اگست سے گھریلو پروازوں کے لیے ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت میں 12,300 روپے فی کلو لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

تاہم مختلف مقامات پر نقل و حمل (ٹرانسپورٹ) کی لاگت اور دیگر وجوہات کی بنا پر اس میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر اس سال یکم اپریل کے بعد سے ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمتوں کا اپ ڈیٹ دینا بند کر دا ہے۔


مغربی ایشیا کے بحران کے باعث اپریل سے بین الاقوامی مارکیٹ میں ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔ جون کے بعد اگرچہ اس میں کچھ کمی ضرور آئی ہے، لیکن یہ اب بھی اونچی سطح پر برقرار ہے۔


ایئر لائن کمپنیوں کے کل اخراجات کا 35 سے 40 فیصد اسی مد میں خرچ ہوتا ہے۔ بڑھتی ہوئی لاگت کے پیشِ نظر ایئر انڈیا نے اپنی کئی بین الاقوامی اور گھریلو پروازیں معطل کر دی ہیں۔ انڈیگو نے جمعہ کو ہی اپنے ‘وائڈ باڈی’ طیاروں کے آپریشنز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایسے میں ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے ایئر لائن کمپنیوں پر اضافی بوجھ پڑے گا، جس کا اثر ہوائی جہاز کے کرایوں پر بھی نظر آ سکتا ہے۔