حیدرآباد

پرجابھون میں چوتھے روز بھی عوامی دربار، عوام کی طویل قطار

جیوتی راؤ کیلئے پرجا بھون (پرگتی بھون) میں مسلسل چوتھے روز آج عوامی دربار پروگرام منعقدہوا۔ ریاست کے مختلف مقامات کے کئی افراد اس پروگرام میں شریک ہوئے۔

حیدرآباد: جیوتی راؤ کیلئے پرجا بھون (پرگتی بھون) میں مسلسل چوتھے روز آج عوامی دربار پروگرام منعقدہوا۔ ریاست کے مختلف مقامات کے کئی افراد اس پروگرام میں شریک ہوئے۔

متعلقہ خبریں
پرجا دربار صرف پروپگنڈہ: خاتون کو لڑکی کی تعلیم کیلئے ایک لاکھ کا چیک حوالے
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
ترقی اور بہبود میں مجھے نائیڈو سے مقابلہ کا موقع دستیاب: ریونت ریڈی
ووٹوں کی گنتی کے دوران پارٹی امیدوار چوکس رہیں۔ چیف منسٹر کی ہدایت
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری

ان افراد کو قطار میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے جمعہ کے روز پرجابھون میں عوامی دربار کا افتتاح کیاتھا۔

اس پروگرام میں عوام‘ اپنی شکایتوں اور مسائل پر مبنی یادداشتیں پیش کررہے ہیں۔ شیڈول کے مطابق 10 بجے دن عوامی دربار پروگرام شروع ہوتا ہے مگر آج عوام کی بڑی تعداد مقررہ وقت سے قبل پرجابھون پہونچ گئی اور یہ افراد جو مختلف مقامات سے آئے ہوئے تھے‘ قطار میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کرنے لگے۔

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج کے پروگرام میں شرکت نہیں کی۔ چیف منسٹر کے غیاب میں وزیر آئی ٹی‘ ڈی سریدھر بابو‘ پرجابھون پہونچے اور درخواست گزاروں سے بات چیت کی اور انہیں درپیش مسائل کی سماعت کی۔

ڈی سریدھر بابو نے عہدیداروں سے عوام کی سہولت کے لئے کے گئے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ معذور افراد کی سہولت کے لئے وہیل چیرس کا بھی نظم کیاگیا۔ علاوہ ازیں پینے کا پانی اور شامیانے کا بھی انتظام کیاگیا۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ شام تک یہ پروگرام جاری رہنے کا امکان ہے۔ بعد ازاں وزیر ڈی سریدھر بابو‘ سکریٹریٹ کے لئے روانہ ہوگئے۔

a3w
a3w