شرح نمو 2.4 ٹریلین ڈالر نشانہ کی تکمیل، عوام سے تجاویز طلب: چیف منسٹر نائیڈؤ
آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے ہفتہ کے روز سال2047 تک 2.4 ٹریلین امریکی ڈالر کی جی ایس ڈی پی کے ساتھ ریاست کو سورنا آندھرا پردیش (گولڈن اسٹیٹ) بنانے کیلئے اے پی کے عوام سے تجاویز طلب کی ہیں۔
امراوتی: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے ہفتہ کے روز سال2047 تک 2.4 ٹریلین امریکی ڈالر کی جی ایس ڈی پی کے ساتھ ریاست کو سورنا آندھرا پردیش (گولڈن اسٹیٹ) بنانے کیلئے اے پی کے عوام سے تجاویز طلب کی ہیں۔
علاوہ ازیں چیف منسٹر نے2047 تک ریاست کی فی کس سالانہ آمدنی 43 ہزار امریکی ڈالر کے نشانہ کے حصول کیلئے عوام سے آئیڈیاز مانگے ہیں تاکہ جنوبی ہند کی اس ریاست کے ویژن کو حاصل کیا جاسکے۔ ملک بھر میں ریاست کو شرح نمو میں 2.4 ٹریلین ڈالر تک لیجانا ہمارا نشانہ ہے اور2047 تک ریاست کی فی کس سالانہ آمدنی کانشانہ43ہزار امریکی ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔
2047 تک ریاست کو سورنا آندھرا پردیش بنانے کے سفر کا ہم آغاز کرنے جارہے ہیں۔ آندھرا پردیش کے شاندار مستقبل کو حتمی شکل دینے کیلئے ہم، ریاست کے عوام، شہریوں سے تجاویز طلب کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پلاٹ فام ایکس پر ایک پوسٹ تحریر کرتے ہوئے چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو نے یہ بات کہی۔
نائیڈو نے کہا کہ ہر ایک تجویز کی اہمیت ہوتی ہے۔ اس لئے ہم تجاویز روانہ کرنے کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔ انہوں نے ہر تجویز روانہ کرنے والے، تعاون کی تعریف پر ای سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے ایکس پر یہ بات کہی۔