مذہب

سیرت طیبہ پر جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے جناب محمد اظہرالدین صاحب کے ہاتھوں انعامات تقسیم کیے گئے ۔

اس ماہ میں اس سے اچھا کوئی کام نہیں جس میں ہم اپنے بچوں کو پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ سے واقف کرائیں

حیدرآباد : جماعت اسلامی ہند کشن باغ یونٹ میں یکم ربیع الاول تا 10/ربیع الاول تک طلباء وطالبات کے لیے سیرت کلاسز چلائی گئی اور 11/ربیع الاول کو امتحان لیکر 12/ ربیع الاول امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ جناب محمد اظہرالدین صاحب کے ہاتھوں انعامات تقسیم کیے گئے ۔

تفضل احمد نے اپنے ابتدائی کلمات میں مقامی جماعت کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ میں اس سے اچھا کوئی کام نہیں جس میں ہم اپنے بچوں کو پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ سے واقف کرائیں اور ترغیب دینے کے انعامات سے نوازیں تاکہ ان میں سیرت سے متعلق معلومات میں اضافہ اور صحیح دینی شعور بیدار ہو۔اکثر مسلم معاشرے میں اس دن شور و غوغا کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا ۔

امیر حلقہ نے اپنے کلیدی خطاب میں بچوں کو پروگرام میں شرکت کرنے پر مبارکباددی۔انہیں دین سے واقف رہنے کے لئے ایسے پروگرامز میں شریک رہنے کی تاکید کی۔نمازوں کا پابندی سے اہتمام کرنے اؤر ماں باپ کا احترام کرنے کی ہدایت دی۔ وہ ان باتوں کو امیر حلقہ جناب محمد اظہرالدین صاحب نے بڑے موثر انداز میں مختلف واقعات کو پیش کیا اور نظموں کی شکل میں بچوں کو سمجھایا ۔جناب اسد شریف صاحب امیر مقامی نے کشن باغ کی مقامی جماعت کے کاموں کا تفصیلی تعارف پیش کیا ۔جناب فیروز خان صاحب نے پروگرام میں شریک زمہ دار اولیائے طلباء وطالبات کا تہ دل سےاظہار تشکر پیش کیا اور اخرمیں محمد صدیق صاحب کی دعا پر پروگرام کا ختم ہوا۔