مہاراشٹرا

بابا صدیقی قتل کیس، نوی ممبئی سے دسویں گرفتاری

بابا صدیقی قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی ممبئی پولیس کرائم برانچ نے اتوار کے دن نوی ممبئی سے ایک کباڑی کو گرفتا ر کرلیا جس پر شوٹرس کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام ہے۔

ممبئی (پی ٹی آئی) بابا صدیقی قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی ممبئی پولیس کرائم برانچ نے اتوار کے دن نوی ممبئی سے ایک کباڑی کو گرفتا ر کرلیا جس پر شوٹرس کو ہتھیار فراہم کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
بابا صدیقی قتل کیس میں 11 ویں گرفتاری
سیف علی خان حملہ کیس، گرفتار شخص کو چھوڑ دیا گیا
چھوٹا راجن کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری
سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ہنوز فرار

اس کے ساتھ ہی گرفتاریوں کی جملہ تعداد 10ہوگئی ہے۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ ملزم کا نام 32سالہ بھگوت سنگھ اوم سنگھ بتایا گیا ہے۔ وہ اودئے پور (راجستھان) کا رہنے والا ہے، لیکن فی الحال نوی ممبئی میں رہ رہا ہے۔

اسے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اسے 26اکتوبر تک پولیس تحویل میں دے دیا گیا۔ مہاراشٹرا کے سابق وزیر کو 12 اکتوبر کو باندرہ میں ان کے بیٹے کے دفتر کے قریب 3 افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

2شوٹرس گرمیل بلجیت سنگھ، دھرم راج، راجیش کشیب پولیس تحویل میں ہیں، جبکہ اصل شوٹر شیو کمار گوتم ابھی بھی فرار ہے۔