شمالی بھارت

سڑک کی توسیع کے لئے خصوصی ٹیکنک سے مندر کی منتقلی

یوپی کے اس ٹاؤن میں ایک مندر کو 250 جیاکس کی مدد سے ہٹایا اور منتقل کردیا گیا۔ ضلع میں قومی شاہراہ کی 67 فیٹ توسیع کے لئے موضع کچیانی کھیڑا کے ہنومان مندر کو منتقل کرنے کے عمل کا آغاز ہوا۔

شاہجہاں پور(یوپی): یوپی کے اس ٹاؤن میں ایک مندر کو 250 جیاکس کی مدد سے ہٹایا اور منتقل کردیا گیا۔ ضلع میں قومی شاہراہ کی 67 فیٹ توسیع کے لئے موضع کچیانی کھیڑا کے ہنومان مندر کو منتقل کرنے کے عمل کا آغاز ہوا۔

اس کے لئے زمینی کام 16 اکتوبر سے جاری تھا۔ اترپردیش میں اس مقصد کے لئے پہلی مرتبہ ایک نئی ٹیکنک کا استعمال کیا جارہا ہے۔ تل ہاٹ کے ایس ڈی ایم راشی کرشنا نے یہ بات بتائی۔

منگل کے روز مندر میں پوجا کرنے کے بعد ڈھانچہ کی منتقلی کا کام شروع ہوا۔ اس کے دوران نیشنل ہائی ویز اتھاریٹی آف انڈیا کے عہدیداراور پولیس فورس موجود تھی۔ 250 جیاکس کی مدد سے سارے مندر کو دوپہر میں اٹھایا گیا اور شام تک اسے سڑک سے ایک فٹ پیچھے منتقل کردیا گیا۔

بہرحال مندر کے مہنت رام لکھن گری نے کہا کہ انہوں نے مندر کی منتقلی کی اجازت نہیں دی تھی۔مندر کی منتقلی کے خلاف ضلع عدالت میں 2 کیسس دائر کئے گئے ہیں۔

ہائی کورٹ میں بھی ایسا ہی ایک کیس زیرالتوا ہے۔ مہنت نے کہا کہ مندر کمیٹی کی چیرپرسن ایس ڈی ایم ہیں اور وہ اپنی قیادت میں مندر کی منتقلی کے لئے کام کررہی ہیں۔