بابر کے چیک پر انعامی رقم مختلف درج، تصویر پر دلچسپ تبصرے
سری لنکا کے گال میں پہلے ٹسٹ میں میزبان ٹیم کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد بابر اعظم کی دو مختلف انعامی رقم کے چیک قبول کرتے ہوئے ایک تصویر وائرل ہوئی ہے۔
کولمبو: سری لنکا کے گال میں پہلے ٹسٹ میں میزبان ٹیم کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد بابر اعظم کی دو مختلف انعامی رقم کے چیک قبول کرتے ہوئے ایک تصویر وائرل ہوئی ہے۔
بابر کو دیئے گئے چیک پر الفاظ میں دو ہزار ڈالر جبکہ ہندوسوں میں 5000 ڈالر تحریر ہے۔
تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک مداح نے کہا ”جی ایس ٹی کٹوتی کے بعد“ کسی اور نے تبصرہ کیا ”سی ٹی سی بمقابلہ ہاتھ کی تنخواہ“۔
سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے بعد میں ایک بیان میں کہا کہ فاتح ٹیم کو سری لنکا اور پاکستان کے درمیان جمعرات کو پہلا ٹسٹ میاچ جیتنے پر 5,000 امریکی ڈالر انعامی رقم دی گئی۔
ایس ایل سی نے پیش کردہ چیک میں غلطی پر افسوس کا اظہار کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایل سی نے اس واقعہ کی پوری ذمہ داری قبول کی ہے اور کرکٹ سے محبت کرنے والے عوام کو یقین دلایا ہے کہ مستقبل میں اس طرح کی غلطیوں سے بچنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔