ایک ماہ کا شیرخوار ایک لاکھ روپے میں فروخت، کیس درج
ایک ماہ کے بے بی بوائے کو بتایاجاتاہے کہ والدین نے ایک لاکھ روپئے میں فروخت کردیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں پیش آیا تھا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مذکورہ بے بی کو بازیاب کرلیا گیا اور اس سلسلہ میں دو افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا۔

حیدرآباد (پی ٹی آئی) ایک ماہ کے بے بی بوائے کو بتایاجاتاہے کہ والدین نے ایک لاکھ روپئے میں فروخت کردیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں پیش آیا تھا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مذکورہ بے بی کو بازیاب کرلیا گیا اور اس سلسلہ میں دو افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا۔
یہ واقعہ ضلع کے موضع تلگوگڈم میں پیش آیا ایک انٹگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سرویسس (آئی سی ڈی ایس) آفیسر کی شکایت کی بنیاد پر 17/جولائی کو اس شخص کے خلاف کیس درج کیا گیا جس نے نومولود کو خریدا۔
پولیس کے عہدیدار نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس معاملت میں شریک شخص کے خلاف بھی کاروائی کی جارہی ہے جس نے معاملت کروائی ہے۔ تحقیقات کے دوران پولیس کی ٹیم نے خریدار کے قبضہ سے بے بی بوائے کو بازیاب کرلیا۔ یہ کارروائی محبوب نگر ٹاؤن میں کی گئی اور نومولود کو چائلڈ ویلفیئر کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے حوالہ کردیا گیا۔
مذکورہ ایک ماہ کے بے بی بوائے کی پیدائش جون میں ایک مزدور جوڑے کے گھر ہوئی۔
جنہوں نے بتایا جاتا ہے کہ ایک درمیانی آدمی کی ذریعہ شیرخوار کو فروخت کردیا گیا تھا یہ بات ابتدائی تحقیقات میں بتائی اور کہا کہ اس جوڑے کودو لڑکے اور ایک لڑکی ہے۔ بے بی کو فروخت کرنے کی حقیقی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔ تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔