حاملہ خواتین کیلئے مفت ٹرانسپورٹ،عنقریب وہیکلس کی فراہمی
حکومت آندھراپردیش کی جانب سے عوام کے لئے ممکنہ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں یہ بات چیف منسٹر این چندرابابونائیڈو نے آج یہاں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین کیلئے مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
امراوتی (پی ٹی آئی) حکومت آندھراپردیش کی جانب سے عوام کے لئے ممکنہ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں یہ بات چیف منسٹر این چندرابابونائیڈو نے آج یہاں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین کیلئے مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس مقصد کے لئے عنقریب 500 نئی تھالی۔بڈا ایکسپریس وہیکلس کا آغاز کیا جائے گا۔
تاکہ حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی ضروریات کی تکمیل میں کوئی پیچیدگیاں پیش نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین اور نومولودوں کیلئے فری ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جائے گا تاکہ ماؤں اور شیرخواروں کیلئے سہولتیں فراہم کی جاسکے۔
چیف منسٹر نے خصوصی طورپر تیار کردہ اسپورٹ یوٹلٹی وہیکلس اور ملٹی یوٹلٹی وہیکلس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈیزائن، تحفظ کے علاوہ ماؤوں اور شیرخواروں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا بھی عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جائزہ لیا۔ نائیڈو نے کہا کہ حکومت کی اس طرح کی سہولت سے ہر سال 2.75لاکھ خواتین کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے ڈیزائن اور دوسرے امور کے تعلق سے تشفی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فلاحی اقدامات کررہی ہے۔ چندرابابونائیڈو نے کہا کہ برانڈنگ اور وہیکل اسٹیکرنگ کے کام کی تکمیل کے بعد 500 نئی تھالی۔بڈا ایکسپریس وہیکلس کا آغاز کردیا جائے گا۔ سرکاری دواخانوں سے شیرخواروں اور ماؤں کو ان کے گھر پہنچایا جائے گا۔
اس ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت سے ایک اٹنڈنٹ بھی مستفید ہوسکے گا۔ مذکورہ وہیکلس میں ریئیر سیٹ بیلٹس کے علاوہ دوسری تمام سہولتیں رہیں گی تاکہ خواتین اور شیرخواروں کو کوئی مشکلات پیش نہ آئیں۔ یہ وہیکلس تمام عصری ضروریات سے لیس رہے گی۔