جرائم و حادثات
تلنگانہ:کار میں اچانک آگ لگ گئی
شہرحیدرآباد کے مادھاپورعلاقہ کے میٹرواسٹیشن کے حدود میں کل شب اچانک کارمیں آگ لگ گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے مادھاپورعلاقہ کے میٹرواسٹیشن کے حدود میں کل شب اچانک کارمیں آگ لگ گئی۔
اس واقعہ میں کارجل کرمکمل طورپر خاکستر ہوگئی۔یہ کار قریب میں ٹہرائی گئی تھی تاہم اچانک اس میں آگ لگ گئی۔
اس واقعہ کی اطلاع فائربریگیڈ کے اہلکاروں کو دی گئی جنہوں نے وہاں پہنچ کرآگ پر قابو پایاتاہم تب تک یہ کار جل کرمکمل طورپر خاکستر ہوگئی۔