شمال مشرق

دینی مدارس کا مسئلہ‘ بدرالدین اجمل سپریم کورٹ جائیں گے

بدرالدین اجمل نے منگل کے دن انتخابی مہم کے حاشیہ پر میڈیا سے کہا کہ حکومت ِ یوپی نے مدرسے بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی سپریم کورٹ نے مذمت کی۔ اس حوالہ سے میں سپریم کورٹ جاؤں گا۔

گوہاٹی: اے آئی یو ڈی ایف (آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ) سربراہ بدرالدین اجمل نے کہا ہے کہ وہ سرکاری دینی مدارس کو بند کردینے کے حکومت ِ آسام کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی کی جیت کے سلسلہ پر روک لگانا ضروری:بدر الدین اجمل
پنجاب میں تنہا الیکشن لڑنا عام آدمی پارٹی اور کانگریس کا مشترکہ فیصلہ: کجریوال
ہیمنتا بسوا شرما اور بدرالدین اجمل کے مابین خفیہ سمجھوتہ
بدرالدین اجمل پر مسلمانوں کو مشتعل کرنے کا الزام
’مودی، تیسری مرتبہ وزیراعظم بنیں گے‘

دھوبری کے رکن ِ پارلیمنٹ نے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ‘ آسام میں بند تمام مدرسوں کو پھر سے کھول دینے کا حکم دے گی۔ انہوں نے منگل کے دن انتخابی مہم کے حاشیہ پر میڈیا سے کہا کہ حکومت ِ یوپی نے مدرسے بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی سپریم کورٹ نے مذمت کی۔ اس حوالہ سے میں سپریم کورٹ جاؤں گا۔