حیدرآباد

حیدرآباد میں مذہبی جلوسوں کے دوران ڈی جے سسٹم اور آتش بازی پر امتناع

حیدرآباد کمشنرپولیس نے سیاسی جماعتوں کے قائدین اور مختلف محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا تھا جس میں ڈی جے سسٹم کے استعمال کو روکنے پر اتفاق کیا گیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کمشنریٹ کی حدود میں مذہبی جلوسوں کے دوران ڈی جے ساؤنڈ سسٹم، مختلف آلات اور آتش بازی کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند کی جانب سے حال ہی میں عوامی رائے کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حسین ساگر پر گنیش نمرجن کی تیاریاں جاری، سٹی کمشنر پولیس کا دورہ
علامہ حُسام الدین فاضل و علامہ حمیدالدین عاقل حسامی کی دینی و ملی خدمات کو خراج عقیدت
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
کسانوں کے قرض معافی اسکیم پر عمل جلد مکمل ہوگا: تملاناگیشور راؤ
ڈی ایس سی میں منتخب بی ایڈ طلبہ کے اسناد کی تصدیق کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

چند روز قبل حیدرآباد کمشنرپولیس نے سیاسی جماعتوں کے قائدین اور مختلف محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا تھا جس میں ڈی جے سسٹم کے استعمال کو روکنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ڈی جے کی تیز آواز کی وجہ سے بزرگوں اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ طلبہ کی امتحانات کی تیاری میں بھی خلل واقع ہو رہا ہے۔

اجلاس میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے بھی جلوسوں میں ڈی جے سسٹم اور آتشبازی پر پابندی عائد کرنے کی حمایت کی تھی، جس کے بعد حیدرآباد سٹی پولیس نے باضابطہ طور پر ان احکامات کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سماجی سطح پر پیدا ہونے والی صوتی آلودگی کو کم کرنا اور شہریوں کو پرسکون ماحول فراہم کرنا ہے۔

a3w
a3w