حیدرآباد

حیدرآباد کے کئی کھانے کے مقامات پر فوڈ سیفٹی کی خلاف ورزی، کئی غذائی اشیا تلف

کمشنر آف فوڈ سیفٹی تلنگانہ کی ٹاسک فورس ٹیم نے اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے غیر صحت مندانہ حالات، ذخیرہ کے غلط طریقہ اور دیگر کئی خلاف ورزیوں کو پایا ہے۔

حیدرآباد: سیاہ چقندر کی بھاری مقدار سے ملا ہوا میدہ، اکسپائرڈ یا بغیر لیبل کی غذائی اشیاء، میڈکل فٹ نس سرٹیفکیٹس کے بغیر فوڈ ہینڈ لرز شہر حیدرآباد میں کھانے  کے ان چند اعلیٰ مقامات میں شامل ہیں جہاں فوڈ سیفٹی قواعد کی صریحاً خلاف ورزی کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

کمشنر آف فوڈ سیفٹی تلنگانہ کی ٹاسک فورس ٹیم نے اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے غیر صحت مندانہ حالات، ذخیرہ کے غلط طریقہ اور دیگر کئی خلاف ورزیوں کو پایا ہے۔ شہر کے لکڑی کے پل علاقہ میں ٹیم نے رائلسیما رچولو کے معائنہ کے دوران میدہ میں سیاہ چقندر کی بھاری مقدار پائی۔ ٹیم نے یہاں 20کیلو میدہ اور 2کیلو املی کو ضلع کردیا۔

جن میں کیڑے پائے گئے۔ ٹاسک فورس ٹیم نے اکسپائرڈ امول گولڈ دودھ کو پایا جسے تلف کردیا گیا۔ فوڈ انسپکٹرس نے 16ہزار روپے مالیت کے گولی سوڈا کی168 بوتلوں کو ضبط کرلیا ان بوتلوں میں میوفیکچرنگ لائسنس درج نہیں تھا۔

ٹیم غیر لیبل کے کاجو اور جوار کی روٹی جن کی مالیت 11ہزار روپے بتائی ہے۔ کوبھی تلف کردیا۔ ٹیم نے ویجٹرین اور نان ویجٹرین میں غذائی اشیاء کو ایک ساتھ رکھے ہوئے پایا۔ اور ٹیم نے کچن ایریا میں بندنالیاں اور کھلی کھڑکیاں جیسے حفظان صحت جیسے مسائل کو پایا۔

ایک مشہور ریسٹورنٹ میں ٹاسک فورس نے تیار شدہ غیر لیبل کے نیم تیار شدہ اشیاء کے ذخیرہ کو پایا فوڈ ہینڈ لرز کے میڈیکل ریکارڈ دستیاب نہیں تھا۔ اس ہوٹل میں پانی بھی ٹھہرا ہوا پایا گیا۔ ٹاسک فورس سے یہاں کے نمونوں کو تجزیہ کیلئے لیباریٹری روانہ کیا۔

خیریت آباد کے کامت ہوٹل میں بھی فوڈ انسپکٹرس نے غیر لیبل کے نوڈیولز اور چائے پتی کے پاکٹس جن کی مالیت25ہزارروپے بتائی گئی ہے۔ کوضبط کرلیا۔ میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس کے بغیر فوڈ ہینڈ لرز، ہیرکیاپس اور دستانے پائے گئے۔

 معائنہ کے دوران سکھاساگر ویج ریسٹورنٹ میں بھی مینو فیکچرنگ اور استعمال کی تاریخ کے بغیر ٹین مشروم کو پایا۔ حکام برسر موقع ان مشروم کو ضائع کردیا۔ قبل ازیں ٹاسک فورس ٹیم نے امیر پیٹ میں میٹرو اسٹیشن کے آوٹ لیٹس کا بھی اچانک معائنہ کیا۔ اس طرح ٹیم نے دیگر کھانے والے کے مقامات پر بھی دھاوئے کئے۔

a3w
a3w