شمالی بھارت

کھلے مقامات پر گوشت مچھلی کی فروخت پر پابندی نامناسب : مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے جمعہ کے دن مدھیہ پردیش کی نئی بی جے پی حکومت کے حالیہ فیصلہ پر تنقید کی جس کی رو سے کھلے مقامات پر گوشت اور مچھلی کی فروخت ممنوع قراردی گئی ہے۔

لکھنو: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے جمعہ کے دن مدھیہ پردیش کی نئی بی جے پی حکومت کے حالیہ فیصلہ پر تنقید کی جس کی رو سے کھلے مقامات پر گوشت اور مچھلی کی فروخت ممنوع قراردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
مسالخ، گوشت اور مچھلی کی دکانات 22جنوری کو بند رکھنے کی اپیل
مسلمانوں کو اب سوچ سمجھ کر موقع دے گی بی ایس پی:مایاوتی
کنور یاترا کے راستے پر گوشت کی فروخت ممنوع
مفت راشن، ٹیکس کی رقم سے دیا جاتا ہے، بھاجپا کے نہیں: مایاوتی
غرباء، مفت راشن کے عوض بی جے پی کو ووٹ نہ دیں:مایاوتی

انہوں نے کہا کہ اس متنازعہ فیصلہ پر نظرثانی ضروری ہے۔ ایکس پر پوسٹ میں مایاوتی نے کہا کہ بے روزگار اور دیگر غریب محنتی لوگوں کو روزی روٹی فراہم کرنے کا ضروری فیصلہ کرنے کے بجائے مدھیہ پردیش کی نئی بی جے پی حکومت نے ان لوگوں کو دبانا شروع کردیا ہے جو

روزگار کے مواقع کی قلت کی وجہ سے گوشت‘ انڈے اور مچھلی وغیرہ بیچتے ہوئے سیلف ایمپلائمنٹ (خودروزگار) سے لگے ہوئے ہیں۔ متنازعہ فیصلہ پر نظرثانی ضروری ہے۔

مدھیہ پردیش کے نئے چیف منسٹر موہن یادو نے چہارشنبہ کے دن ہدایت دی کہ مذہبی مقامات کے لاؤڈ اسپیکرس کی آواز دھیمی ہونی چاہئے۔

انہوں نے اپنی پہلی کابینی میٹنگ میں کھلے مقامات پر گوشت اور مچھلی کی فروخت ممنوع قراردی۔

a3w
a3w