بھارت

شیخ حسینہ کا دورہ ہند متوقع

وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ توقع ہے کہ ستمبر میں G20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے ہندوستان آئیں گی۔

ڈھاکہ: وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ توقع ہے کہ ستمبر میں G20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے ہندوستان آئیں گی۔

متعلقہ خبریں
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
شیخ حسینہ کی لڑکی صائمہ واجد بھی دہلی آئیں گی
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف گرفتاری وارنٹ
ہندوستان بنگلہ دیش کو 200 ایکڑ زمین واپس کرے گا
احتجاج کی دھمکی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکوریٹی کی یقین دہرانی کرائی گئی

ان کے ہندوستانی ہم منصب نے انہیں دعوت نامہ بھیجا ہے۔ وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے اتوار کے دن ڈھاکہ میں یہ بات بتائی۔ G20 لیڈرس چوٹی کانفرنس جاریہ سال 9اور10 ستمبر کو نئی دہلی میں ہونے والی ہے۔

وزارتِ خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایاکہ بنگلہ دیش G20 کا رکن نہیں ہے لیکن اس کے باوجود شیخ حسینہ بطور مہمان چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔

امکان ہے کہ وہ G20 چوٹی کانفرنس کے حاشیہ پر اپنے ہندوستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گی۔ دونوں ممالک میں آئندہ سال عام انتخابات ہونے والے ہیں۔

اس طرح یہ دونوں کی آخری ملاقات ہوسکتی ہے۔ بنگلہ دیش جنوبی ایشیاء کا واحد ملک ہے جسے چوٹی کانفرنس میں مدعو کیاگیا ہے۔

دیگر غیرارکان ممالک میں مصر‘ ماریشیس‘ نیدرلینڈس‘ نائیجیریا‘ عمان‘سنگاپور‘ اسپین اور متحدہ عرب امارات کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔