سوشیل میڈیا

بریلی: منڈپ سے دلہا فرار، دلہن نے کیا تعاقب

کافی دیر تک دولہا نہیں آیا تو دلہن اس کے تعاقب میں نکل پڑی۔ بس میں بیٹھ کر جانے کی تیاری میں دولہے کو دولہن نے پکڑ لیا اور پھر شادی کی رسومات پوری کرائی گئی۔

بریلی: گذشتہ تقریبا ڈھائی سالوں سے ایک دوسرے سے محبت کررہے لڑکا لڑکی نے بلآخر باضابطہ شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مندر میں منڈپ سجایا گیا لیکن اچانک دولہے کا موڈ تبدیل ہوگیا اور وہ منڈپ سے فرار ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
فیس بک پر پاکستانی پرچم پوسٹ کرنے بریلی میں نوجوان گرفتار
بریلی میں اشتعال انگیز سوشل میڈیا پوسٹ، 8 افراد کے خلاف کیس درج

کافی دیر تک دولہا نہیں آیا تو دلہن اس کے تعاقب میں نکل پڑی۔ بس میں بیٹھ کر جانے کی تیاری میں دولہے کو دولہن نے پکڑ لیا اور پھر شادی کی رسومات پوری کرائی گئی۔

یہ معاملہ بریلی ضلع کا ہے، جہاں سجے ہوئے منڈپ احاطے سے خاموشی سے بھاگنے والے دولہے کو دلہن نے زبردستی پکڑ کر مندر میں شادی کر لی۔ یہ ڈرامہ دو گھنٹے سے زیادہ چلتا رہا، بہت سے لوگ اسے دیکھ رہے تھے، لیکن دلیر دلہن سات چکر لگانے تک لڑنے سے پیچھے نہیں ہٹی۔

اتوار کو باہمی رضامندی سے لڑکی والوں نے بھتیشور ناتھ مندر میں منڈپ سجایا۔ تمام تیاریاں ہو چکی تھیں۔ دلہن خود بھی سجی بیٹھی دولہا کا انتظار کر رہی تھی۔ دولہا کافی دیر تک منڈپ پر نہیں پہنچا تو دلہن نے اسے بلا کر اس کے بارے میں دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ وہ بھاگنے کی تیاری کر رہا ہے۔

سجی ہوئی دلہن برآمدے سے اٹھ کر دولہے کو پکڑنے چلی گئی۔ شہر سے 20 کلومیٹر دور بھمورہ میں دلہن نے بس میں بیٹھ کر فرار ہورہے دولہے کو پکڑ لیا۔

دولہے نے کہا کہ وہ اپنی ماں کو لینے جا رہا ہے، اس کے بعد وہ خود تیار ہو کر شادی کر لے گا۔ لیکن دلہن نہیں مانی اور دولہے کو سجے ہوئے منڈپ بھتیشور ناتھ مندر لے گئی اور اس کے سات چکر لگائے۔ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والے ڈرامے کے بعد دونوں نے مندر جا کر ایک دوسرے کے ہوگئے۔

a3w
a3w