حیدرآباد

سکندرآباد میں لاٹھی چارج۔ کمشنر پولیس حیدرآباد کی وضاحت

کمشنرپولیس حیدرآباد سی وی آنند نے سکندرآبادمیں مندرکی مورتی کو نقصان پہنچانے والے واقعہ کے بعد مظاہرین پر لاٹھی چارج کے واقعہ کی وضاحت کی۔

حیدرآباد: کمشنرپولیس حیدرآباد سی وی آنند نے سکندرآبادمیں مندرکی مورتی کو نقصان پہنچانے والے واقعہ کے بعد مظاہرین پر لاٹھی چارج کے واقعہ کی وضاحت کی۔

متعلقہ خبریں
حسین ساگر پر گنیش نمرجن کی تیاریاں جاری، سٹی کمشنر پولیس کا دورہ
گولف سٹی سے 10ہزار افراد کو روزگار ملنے کی توقع
حیدرآباد، تعمیراتی صنعت میں قائد بن کر ابھرے گا
جی ایچ ایم سی کا اگلا میئر بی جے پی کا ہوگا: بنڈی سنجے
شانتی نگر میں مدرسہ کے طلباء کے ساتھ زدوکوب کرنے والے پولیس ملازمین کی فوری معطلی اور تحقیقات کی جائیں: مولانا جعفر پاشاہ کا چیف منسٹر سے مطالبہ

انہوں نے اس سلسلہ میں ویڈیوزسوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان ویڈیوز میں واضح ہے کہ کس طرح یہ واقعہ پیش آیا اور تشد د ہوا۔پولیس کا ردعمل لااینڈ آرڈرکے تحفظ کیلئے سامنے آیا۔

اسی لئے مہربانی کرکے بعض گروپوں کی جانب سے بیان کردہ بیانیہ پر یقین نہ کیاجائے کہ پولیس کی کارروائی پُرامن مظاہرین پر تھی کیونکہ ہر کہانی کا دوسرارخ ہوتاہے۔

واضح رہے کہ ن ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین پولیس پر جوتوں سے حملہ کر رہے ہیں۔