بی آرایس امیدواروں کی فہرست میں بی سی کو صرف 22 سیٹیں:ڈی کے ارونا
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی کے ارونا نے سوال کیا کہ بی آر ایس کے ذریعہ اعلان کردہ ایم ایل اے امیدواروں کو دوبارہ الاٹ کیوں کیا جارہا ہے حالانکہ ان کے خلاف کئی الزامات ہیں۔
حیدرآباد: بی جے پی کی قومی نائب صدر ڈی کے ارونا نے بی آر ایس پارٹی کے ایم ایل اے امیدواروں کی فہرست میں بی سی کو صرف 22 سیٹیں الاٹ کرنے پر تنقید کی۔
حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ بی آر ایس کے ذریعہ اعلان کردہ ایم ایل اے امیدواروں کو دوبارہ الاٹ کیوں کیا جارہا ہے حالانکہ ان کے خلاف کئی الزامات ہیں۔انہوں نے چیف منسٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ وہ اپنی بیٹی کویتا کے علاوہ کسی بھی خاتون پر بھروسہ نہیں رکھتے۔
انہوں نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت جہاں تمام شعبوں میں خواتین کو ترجیح دے رہی ہے، وہیں بی آر ایس حکومت نے انہیں پوری طرح نظر انداز کر دیا ہے، یہ معاملہ ایم ایل اے امیدواروں کی فہرست کے اعلان سے واضح ہو گیا ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت نے خواتین کی عصمت دری کے واقعات پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔