حیدرآباد

اپوزیشن کی کوششوں کے باوجود تلنگانہ میں بی آر ایس برسراقتدار آئے گی: ای دیاکرراؤ

ریاست کو تمام شعبوں میں ترقی دی ہے اور تلنگانہ ملک کے لئے ایک مثال بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو اور بی آر ایس حکومت کی کارکردگی کی ستائش کی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر پنچایت راج دیاکرراو نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں کتنی ہی کوششیں کیوں نہ کریں، بی آر ایس حکومت ریاست میں ایک مرتبہ پھر اقتدار میں آئے گی اور چندرشیکھرراو وزیراعلی ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
57سال کے ہر مستحق کو آسرا پنشن دیا جائے گا: ای دیا کر راؤ
بنڈی سنجے کو پارٹی کی صدارت سے نہیں ہٹایا جائے گا: کشن ریڈی
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

انہوں نے واضح کیا کہ اگر عوام امن وسکون کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو چندرشیکھرراو کو ایک بار پھر وزیراعلی بننا چاہئے۔ وزیرموصوف نے یادادری مندر کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چندرشیکھرراو جنہوں نے پرامن تحریک کے ذریعہ تلنگانہ حاصل کیا۔

 ریاست کو تمام شعبوں میں ترقی دی ہے اور تلنگانہ ملک کے لئے ایک مثال بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو اور بی آر ایس حکومت کی کارکردگی کی ستائش کی ہے۔

 اس طرح کے مشہور اور موثر انداز میں حکومت کرنے والے وزیراعلی ماضی میں نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ تلنگانہ میں بی آر ایس حکومت واپس آئے اور عوام امن سے رہ سکیں۔