شمالی بھارت

بنگال اسمبلی ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے سی ای او سے رپورٹ طلب کرلی

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ریاست کے 4 اسمبلی حلقوں میں چہار شنبہ کے ضمنی انتخابات میں بوگس ووٹنگ، تشدد اور دھمکانے کی بی جے پی سے 100 سے زائد شکایات موصول ہونے کے بعد مغربی بنگال کے سی ای او سے عمل درآمد رپورٹ طلب کی ہے۔

کولکتہ: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ریاست کے 4 اسمبلی حلقوں میں چہار شنبہ کے ضمنی انتخابات میں بوگس ووٹنگ، تشدد اور دھمکانے کی بی جے پی سے 100 سے زائد شکایات موصول ہونے کے بعد مغربی بنگال کے سی ای او سے عمل درآمد رپورٹ طلب کی ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں اہل ووٹرس کے اندراج کی مہم
الیکشن کمیشن کا ووٹر آئی ڈی کو آدھار سے جوڑنے کا فیصل کیا ووٹنگ نظام مزید شفاف ہوگا؟
تلنگانہ رعیتولا سمیتی (ٹی آرایس) کا جلد رجسٹریشن کرنے الیکشن کمیشن کو ہدایت
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت

ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ حکمراں ٹی ایم سی نے ان الزامات سے انکار کیا ہے اور انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔ سی ای او عارض آفتاب نے بتایا کہ تشدد کی چند اطلاعات موصول ہوئیں لیکن مجموعی طور پر کل کا الیکشن پرامن رہا۔

ایسے تشدد اور بے ضابطگیوں کی جب بھی اور جہاں سے بھی اطلاعات موصول ہوئیں ہم نے فوری کارروائی کی۔ سی ای او کے دفتری ذرائع نے اس بات کی توثیق کی کہ وہ جمعرات کو الیکشن کمیشن کے استفسار کا ان شکایات کے ازالہ کے لئے کئے گئے اقدامات کی تفصیلات کے ساتھ جواب دے گا۔

مانک تالا، بگدہ، رانا گھاٹ دکشن اور رائے گنج اسمبلی نشستوں پر کل ضمنی انتخابات منعقد ہوئے تھے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ بگدہ میں رائے دہندوں کو دھمکانے اور بی جے پی امیدوار پر حملہ کرنے میں ملوث ہونے پر تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔

رانا گھاٹ اسمبلی حلقہ میں بھی انہی وجوہات کی بناء پر دو افراد کو حراست میں لیا گیا۔ رائے گنج میں سب سے زیادہ یعنی 67.12 فیصد رائے دہی ہوئی۔ جبکہ رانا گھاٹ دکشن میں 65.37، بگدہ میں 65.15 اور منک تالا میں 51.39 فیصد رائے دہی درج کی گئی۔

الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کے مطابق رائے دہی کی فیصد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ باضابطہ طور پر رائے دہی ختم ہونے کے باوجود شامل 6 بجے بھی پولنگ بوتھ کے باہر قطاریں دیکھی گئیں۔ بگدہ، منک تالا اور رانا گھاٹ دکشن سے تشدد کے اکا دکا واقعات کی اطلاع ملی ہے۔

بی جے پی نے ترنمول کانگریس کارکنوں پر اپنے بوتھ ایجنٹس پر حملہ کرنے اور امیدواروں کو بعض پولنگ اسٹیشنوں کادورہ کرنے سے روکنے کی شکایت کی ہے۔ بی جے پی امیدوار منوج کمار بسواس اور بنئے کمار بسواس نے جو بالترتیب رانا گھاٹ دکشن اور بگدہ سے تعلق رکھتے ہیں، دعویٰ کیا کہ انہیں بعض بوتھس کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ونئے کمار وشواس نے کہا کہ مجھے یہ شکایت موصول ہوئی تھی کہ بی جے پی کارکنوں کو ٹی ایم سی کے غنڈے مار پیٹ کررہے ہیں، میں نے بوتھس کا دورہ کرنے کی کوشش کی لیکن مجھے روک دیا گیا۔ منوج بسواس نے الزام لگایا کہ بعض علاقوں میں ٹی ایم سی کے غنڈوں نے بی جے پی کے کیمپس آفس میں توڑ پھوڑ کی۔

بی جے پی کے منک تالا کے امیدوار کلیان چوبے کو بھی احتجاج کا سامنا کرنا پڑا اور ٹی ایم سی کے مبینہ کارکنوں نے ”واپس جاؤ“ کے نعرے لگائے۔ بعدازاں سیکوریٹی عملہ نے ہجوم کو منتشر کردیا۔

چوبے نے چہار شنبہ کی شام سی ای او کے دفتر پہنچ کر 89 بوتھس میں دوبارہ پولنگ کرانے کا مطالبہ کیا۔ پارٹی نے الزام لگایا کہ وہ ترنمول کانگریس نے ضمنی انتخابات کو ایک دھوکہ میں تبدیل کردیا ہے۔