مشرق وسطیٰ

غزہ میں دو سو سے ڈھائی سو اسرائیلی قید میں

غزہ میں 200 سے 250 اسرائیلی قیدی ہیں۔ حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

غزہ: غزہ میں 200 سے 250 اسرائیلی قیدی ہیں۔ حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش

بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک ٹیلی ویژن تقریر میں کہا کہ گروپ نے 200 افراد کو قید کر رکھا ہے اور باقی کو غزہ پٹی میں دیگر مزاحمتی گروپوں نے پکڑ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں کم از کم 22 اسرائیلی مارے گئے ہیں جن میں تل ابیب میں مقیم اسرائیلی آرٹسٹ گائے اولیویس بھی شامل ہیں۔

ترجمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مسلح گروپ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا خواہش مند ہے۔

واضح رہے کہ حماس نے 7 اکتوبر کو غزہ پٹی سے ملحق اسرائیلی شہروں پر زبردست حملہ کیا تھا۔ جس کے جواب میں اسرائیل کو غزہ پر جوابی حملے کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ اسرائیل اور غزہ میں جاری تنازع کے دسویں روز میں دونوں فریقوں کے تقریباً 4000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔