شمالی بھارت

پرائمری اسکول میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو اساتذہ سمیت تین زخمی (ویڈیو)

بہار میں ضلع بھاگلپور کے رنگرہ تھانہ علاقے کے ایک پرائمری اسکول میں جمعہ کو ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے دو اساتذہ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

بھاگلپور: بہار میں ضلع بھاگلپور کے رنگرہ تھانہ علاقے کے ایک پرائمری اسکول میں جمعہ کو ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے دو اساتذہ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مدارونی گاؤں کے نسی ٹولہ میں واقع پرائمری اسکول میں مڈ ڈے میل کی تیاری کے دوران اچانک ایل پی جی سلنڈر سے گیس نکلنے لگی اور سلنڈر پھٹنے کے ساتھ ہی آگ لگ گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس واقعہ میں باورچی سادھنا دیوی، انچارج ہیڈ ماسٹر اندرجیت سنگھ اور ایک ٹیچر وپن کمار زخمی ہو گئے۔ تاہم ساتھ والے کمرے میں پڑھنے والے بچوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے گاؤں والوں کی مدد سے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو رنگرہ ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا۔

ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو بھاگلپور کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔