دہلی
ٹرینڈنگ

قومی یوم کھیل پر راہول گاندھی نے شیئر کی ’جوجٹسو‘ کی ویڈیو، بتایا مستقبل کا منصوبہ (ویڈیو دیکھیں)

کانگریس قائد راہول گاندھی نے جاریہ سال کے اوائل میں اپنی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران کیمپ سائٹس پر منعقدہ مارشل آرٹس سیشن کا ایک ویڈیو شیئر کیا اور کہا کہ عنقریب ”بھارت ڈوجو یاترا“ شروع ہونے والی ہے۔

نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی نے جاریہ سال کے اوائل میں اپنی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران کیمپ سائٹس پر منعقدہ مارشل آرٹس سیشن کا ایک ویڈیو شیئر کیا اور کہا کہ عنقریب ”بھارت ڈوجو یاترا“ شروع ہونے والی ہے۔

متعلقہ خبریں
راہول کی سیکیوریٹی میں چوک 3 پولیس عہدیدار معطل
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت

ڈوجو کا مطلب مارشل آرٹس کے لئے ٹریننگ ہال یا اسکول ہوتا ہے۔ گاندھی نے ایکس پر سیشن کے ویڈیو پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران ہم نے ہزاروں کیلومیٹر کا سفر طئے کیا اور ہم ہر شام اپنی کیمپ سائٹ پر جوجٹسو کی مشق کیا کرتے تھے۔

اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے سیدھے سادے طریقہ کے طورپر یہ سلسلہ شروع ہوا تھا لیکن تیزی سے کمیونٹی سرگرمی میں تبدیل ہوگیا اور ہمارے ساتھی یاتریوں کے علاوہ جن ٹاؤنس میں ہم نے قیام کیا تھا وہاں کے طلبا بھی اس میں شامل ہوگئے۔

لوک سبھا میں قائد اپوزیشن نے کہا کہ ہمارا مقصد ان نوجوان ذہنوں کو اس Gentle Art کی خوبصورتی سے متعارف کرانا تھا جو مراقبہ‘ جوجٹسو‘ ایکیڈو اور جھگڑے سے بغیر تشدد کے نمٹنے کی ٹیکنکس کا امتزاج ہے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ تھا کہ ان میں تشدد کو نرمی یا بردباری میں تبدیل کرنے کی قدر پیدا کی جائے اور انہیں ایک مزید دردمندانہ اور محفوظ سماج تعمیر کرنے کا سامان دیا جائے۔

اس ویڈیو میں راہول گاندھی کو بچوں کے ساتھ مارشل آرٹس کی ٹیکنکس پر سیشن کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کانگریس لیڈر نے بچوں کو بتایا کہ وہ ایکیڈو میں بلیک بیلٹ ہیں جبکہ جوجٹسو میں بلو بیلٹ رکھتے ہیں۔ ویڈیو میں وہ انہیں مختلف ٹیکنکس سکھاتے ہیں۔