امریکہ و کینیڈامشرق وسطیٰ

بائیڈن اور نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت پر کیا تبادلہ خیال

بیان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے متفقہ طور پر حمایت یافتہ 27 مئی 2024 کے انتظامات پر مبنی مذاکرات کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے ساتھ غزہ پٹی میں ممکنہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے حوالے سے دوحہ میں جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں
غزہ کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے شمالی حصہ اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ
اردن میں ایک میزائل گرا
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی
22جنوری کو رام مندر کا افتتاح،واشنگٹن میں ایک ماہ طویل تقاریب کا آغاز

وائٹ ہاؤس نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ’’دوحہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے جاری مذاکرات پر بات چیت کی، انہوں نے (بائیڈن) غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی فوری ضرورت اور انسانی امداد میں اضافے کے ساتھ یرغمالیوں کی واپسی پر زور دیا جو لڑائی میں روک کے باعث ممکن ہوئی۔‘‘

بیان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے متفقہ طور پر حمایت یافتہ 27 مئی 2024 کے انتظامات پر مبنی مذاکرات کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے اسرائیل کی سلامتی اور قومی دفاع کے لیے امریکہ کی جانب سے غیر معمولی حمایت پر بائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔