شمالی بھارت
سی بی آئی نے ترنمول کانگریس رکن اسمبلی کو گرفتار کرلیا
ترنمول کانگریس رکن اسمبلی جیبن کرشنا ساہا کو سی بی آئی نے پیر کے دن بروان (ضلع مرشدآباد) میں ان کے مکان سے گرفتار کرلیا۔

کولکتہ/ مرشدآباد: ترنمول کانگریس رکن اسمبلی جیبن کرشنا ساہا کو سی بی آئی نے پیر کے دن بروان (ضلع مرشدآباد) میں ان کے مکان سے گرفتار کرلیا۔
یہ گرفتاری اسکول جابس فارگرافٹ اسکام کیس کی تحقیقات کے سلسلہ میں ہوئی۔ حلقہ بروان کے رکن اسمبلی ساہا سے سی بی آئی عہدیدار 14 اپریل سے پوچھ تاچھ کررہے تھے۔
گرفتاری کے بعد انہیں سی بی آئی کولکتہ دفتر لے جایا گیا۔
رکن اسمبلی کے 2موبائل فون میں ایک کو جسے ان کے بنگلہ پر چھاپہ کے دوران مبینہ طورپر باہر پھینک دیا گیا تھا‘ اتوار کی شام مرشدآباد میں ان کے بنگلہ سے متصل تالاب سے نکالا گیا۔ ساہا‘ ٹی ایم سی کے تیسرے رکن اسمبلی ہیں جو سی بی آئی۔ ای ڈی تحقیقات کے سلسلہ میں گرفتار ہوئے ہیں۔