امریکہ و کینیڈا

ہاؤس آف ریپریزینٹیٹو میں ’بگ بیوٹی فل بل‘ منظور

ہاؤس آف ریپریزینٹیٹو میں 218 افراد نے بل کی حمایت میں ووٹ دیے، جب کہ 214 نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالے۔ اس طرح یہ بل کانگریس کے ایوان زیریں میں چار ووٹوں کے فرق سے منظور ہوگیا۔

واشنگٹن: امریکہ میں کانگریس (پارلیمنٹ) کے ہاؤس آف ریپریزینٹیٹو نے جمعرات کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجات میں کمی کے لیے ’بگ بیوٹی فل بل‘منظور کر لیا ہے۔

ہاؤس آف ریپریزینٹیٹو میں 218 افراد نے بل کی حمایت میں ووٹ دیے، جب کہ 214 نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالے۔ اس طرح یہ بل کانگریس کے ایوان زیریں میں چار ووٹوں کے فرق سے منظور ہوگیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مسٹر ٹرمپ کی اپنی پارٹی کے دو ارکان پارلیمنٹ تھامس میسی اور برائن فٹزپیٹرک نے اس بل کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ واضح رہے کہ مسٹر ٹرمپ اور مشہور صنعت کار ایلون مسک نے اس بل کے تعلق سے ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات دیئے تھے۔

متعلقہ خبریں
امریکی پارلیمنٹ کے باہر مظاہرے کے دوران 500 افراد گرفتار

وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ٹرمپ جمعہ کو شام 5 بجے امریکہ کے یوم آزادی (4 جولائی) کے موقع پر ایک بڑی اور شاندار تقریب میں اس بل پر دستخط کریں گے۔ واضح رہے کہ یہ بل دو روز قبل ہی امریکی پارلیمنٹ ایوان بالا یعنی سینیٹ میں 50-51 کے معمولی فرق سے منظور کیا گیا تھا۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے اس بل پر فیصلہ کن ووٹ ڈالا۔