2000 روپئے کے نوٹوں کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی
30 ستمبر کے بعد آر بی آئی کے دفاتر میں 2000 کے نوٹ بدلے جاسکتے ہیں۔ عہدیدار نے کہاکہ آخری تاریخ کے بعد لوگوں کو 2000 روپئے کی کرنسی میں لین دین کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نئی دہلی: ریزرو بینگ آف انڈیا( آر بی آئی) نے 2000 کے نوٹوں کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی بینک نے 2000 روپئے کے نوٹوں کو چلن سے ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم آر بی آئی نے کہا تھا کہ یہ قانونی ٹنڈر رہیں گے۔
اب 2000 روپئے کے نوٹوں کے حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ اس کے لیگل ٹنڈر پر سب سے بڑا کنفیوژن دور ہوگیا ہے۔ BQ Prime کو مصول ہونے والی خصوصی معلومات کے مطابق یہ نوٹ 30 ستمبر کے بعد بھی قانونی طورپر درست رہیں گے۔
تاہم یہ نوٹ بینکوں میں جمع یا تبدیل نہیں کئے جاسکتے ہیں۔ انہیں تبدیل کرنے کیلئے آر بی آئی کے دفتر جانا پڑتا ہے۔ ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ اطلاع دی۔
بی کیو پرائم کے مطابق 30 ستمبر کے بعد آر بی آئی کے دفاتر میں 2000 کے نوٹ بدلے جاسکتے ہیں۔ عہدیدار نے کہاکہ آخری تاریخ کے بعد لوگوں کو 2000 روپئے کی کرنسی میں لین دین کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس سلسلہ میں آر بی آئی کو ای میل کئے گئے BQ Prime کے سوالات کا کوئی فوری جواب نہیں ملا ۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ 30 ستمبر کے بعد لوگ بینک جاکر 2000 کے نوٹ نہیں بدل سکیں گے۔ معلومات کے مطابق بینک صرف 30 ستمبر تک 2000 کے نوٹ جمع یا تبدیل کرسکیں گے۔ یعنی بینکوں میں 2000 روپئے کے نوٹ جمع کرنے یا تبدیل کرنے کیلئے 30 ستمبر کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔