دہلی

بہار کوٹہ مسئلہ، آر جے ڈی کی درخواست پر مرکز کو نوٹس

سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن راشٹریہ جنتادل(آر جے ڈی) کی درخواست پر مرکز اور ریاستی حکومت سے جواب مانگا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن راشٹریہ جنتادل(آر جے ڈی) کی درخواست پر مرکز اور ریاستی حکومت سے جواب مانگا۔

متعلقہ خبریں
بنگلہ دیش میں احتجاجی مظاہرے، اموات کی تعداد 201 تک پہنچ گئی (ویڈیو)
نتیش کمار نے بی جے پی کے آگے خودسپردگی اختیار کرلی ہے:لالو
سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطالعہ کیلئے کمیٹی تشکیل
آگرہ کو ہیریٹیج سٹی قرار دینے کی درخواست خارج
اروند کجریوال کی درخواست پر کل سپریم کورٹ کا فیصلہ

پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار میں دلتوں‘ قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کا 50 فیصد کوٹہ بڑھاکر 65 فیصد کردینے کے ریزرویشن ترمیمی قانون کو رد کردیا تھا جس کے خلاف آر جے ڈی سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی تھی۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ‘ جسٹس جے بی پاڑدی والا اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل بنچ نے آر جے ڈی کے وکیل پی ولسن کی بات کا نوٹ لیا۔

سی جے آئی نے کہا کہ نوٹس جاری کی جائے اور معاملہ کو زیرالتوا درخواستوں سے جوڑدیا جائے۔

29 جولائی کو ملک کی سب سے بڑی عدالت نے ایسی ہی 10 درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے پٹنہ ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے سے انکار کردیا تھا۔

بنچ نے تاہم ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف حکومت ِ بہار کی درخواست کی سماعت پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ حکومت ِ بہار بھی ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی تھی۔

a3w
a3w