دہلی

بلقیس بانو کیس: خودسپردگی کیلئے مہلت میں توسیع کیلئے ایک مجرم کی درخواست

سپریم کورٹ نے 8 جنوری کو حکومت گجرات کی جانب سے مجرموں کو معافی دینے کے احکام کو کالعدم کردیا تھا جس نے اگست 2022 میں مجرموں کو سزا پوری ہونے سے پہلے قبل از وقت رہا کردیا تھا۔

نئی دہلی: بلقیس بانو کیس کے ایک مجرم نے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی ہے اور جیل حکام کے روبروخودسپردگی اختیار کرنے دی گئی مہلت میں چارہفتوں کی توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ 2002 کے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت ریزی اور اس کے ارکان خاندان کے قتل کے 11 مجرموں میں شامل ایک گووند بھائی نائی نے یہ درخواست داخل کی ہے۔

متعلقہ خبریں
بلقیس بانو کیس کے ایک اور مجرم کی پیرول منظور
شادی کی عمر سے متعلق بل پر جائزہ کمیٹی کی میعاد میں 4 ماہ توسیع
کشمیر اسمبلی میں 5 ارکان کی نامزدگی سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز

 سپریم کورٹ نے 8 جنوری کو حکومت گجرات کی جانب سے مجرموں کو معافی دینے کے احکام کو کالعدم کردیا تھا جس نے اگست 2022 میں مجرموں کو سزا پوری ہونے سے پہلے قبل از وقت رہا کردیا تھا۔