دہلی

کرشنا جنم بھومی۔ شاہی عیدگاہ تنازعہ، سپریم کورٹ میں جلد سماعت

سپریم کورٹ نے پیر کے دن کہا کہ وہ الٰہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرتی درخواست کی سماعت 10 نومبر کو کرے گی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے دن کہا کہ وہ الٰہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرتی درخواست کی سماعت 10 نومبر کو کرے گی۔

متعلقہ خبریں
سنبھل جامع مسجد کی آہک پاشی میں کیا برائی ہے؟: الٰہ آباد ہائی کورٹ
متھرا شاہی عیدگاہ تنازعہ، سپریم کورٹ میں 15 جنوری کو سماعت
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ

الٰہ آباد ہائی کورٹ نے کرشنا جنم بھومی۔ شاہی عیدگاہ تنازعہ سے جڑے تمام معاملات خود کو منتقل کرالئے تھے۔

شاہی مسجد عیدگاہ ٹرسٹ نے اپنی درخواست میں ہائی کورٹ کے 26 مئی کے احکام کو چیلنج کیا۔

جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس سدھانشو دھولیہ کی بنچ پر آج سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے 3 اکتوبر کو رجسٹرار ہائی کورٹ سے کہا تھا کہ تمام مقدمات کی ضروری معلومات اس کے سامنے رکھی جائیں۔

پیر کے دن مختصر سماعت میں بنچ کو بتایا گیا کہ ہائی کورٹ کی طرف سے حلف نامہ داخل ہوا ہے۔

سپریم کورٹ بنچ نے کہا کہ ہم اسے دیکھیں گے۔ ہم دیکھنا چاہیں گے کہ ہائی کورٹ کا کیا کہنا ہے۔ سپریم کورٹ نے معاملہ کی سماعت 10 نومبر کو مقرر کی۔