حیدرآباد
بی جے پی، انتخابات کے بعد غلط راستہ سے اقتدارپر قابض ہونے کی تاریخ رکھتی ہے:یچوری
سی پی آئی ایم تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں تنہا مقابلہ کررہی ہے۔ سیتارام یچوری نے کہا کہ عوام کانگریس کے ساتھ ہو ئی بات چیت کو دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کانگریس کے ساتھ تمام بات چیت شفاف طریقہ سے ہوئی۔
حیدرآباد: سی پی ایم کے قومی جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی، انتخابات کے بعد غلط راستہ سے اقتدارپر قابض ہونے کی تاریخ رکھتی ہے۔سی بی آئی اور ای ڈی اس کے حلیف ہیں۔ حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ دونوں کمیونسٹ جماعتوں نے اتحاد کے لئے کانگریس سے بات کی تھی۔
تاہم یہ ممکن نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے سی پی ایم کو کھمم ضلع میں نشستیں دینے سے اتفاق نہیں کیا تھا، جو کہ اس کا مضبوط گڑھ ہے، اس لیے سی پی آئی ایم تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں تنہا مقابلہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کانگریس کے ساتھ ہو ئی بات چیت کو دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کانگریس کے ساتھ تمام بات چیت شفاف طریقہ سے ہوئی۔