شمال مشرق

اروناچل اسمبلی انتخابات میں بی جے پی واضح اکثریت کی جانب گامزن

ای سی آئی کے پاس دستیاب رجحانات کے مطابق، بی جے پی 33 سیٹوں پر، نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) چھ سیٹوں پر، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) (اجیت پوار) تین سیٹوں پر اور پیپلز پارٹی آف اروناچل (پی پی اے) دو سیٹوں پر آگے ہے۔

ایٹا نگر: اروناچل پردیش میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ریاستی اسمبلی انتخابات میں واضح اکثریت ملتی دکھائی دے رہی ہے۔ یہاں بھگوا پارٹی نے 15 سیٹیں حاصل کی ہیں جن میں 10 بلامقابلہ ہیں۔ اس کے ساتھ وہ کل 60 سیٹوں میں سے 31 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
این آر سی نافذ کیاجائے گا: رگھوبرداس
بی جے پی امیدوار ویشویشور ریڈی خاندان کے اثاثے 4,568 کروڑ
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کے مطابق، ان انتخابات میں جیتنے والوں میں بورڈوریا-بوگاپانی سے وانگلن لوانگ ڈونگ، اسمبلی کے ڈپٹی ٹیسم پونگٹے (چانگ لونگ نارتھ)، نیا چہرہ ہمجونگ تانگا (چانگ لونگ ساؤتھ)، وانگکی لوانگ (نمسانگ) اور پیلن حلقے سے بالو راجہ شامل ہے۔

جبکہ آزاد امیدوار وانگلام ساون (جنہیں بی جے پی کا ٹکٹ نہیں ملا) نے کھونسہ ایسٹ سیٹ برقرار رکھی اور بی جے پی کے کامرنگ ٹیسیا کو 2 ہزار 216 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔

ای سی آئی کے پاس دستیاب رجحانات کے مطابق، بی جے پی 33 سیٹوں پر، نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) چھ سیٹوں پر، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) (اجیت پوار) تین سیٹوں پر اور پیپلز پارٹی آف اروناچل (پی پی اے) دو سیٹوں پر آگے ہے۔

اروناچل پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی صبح 6 بجے شروع ہوئی۔19 اپریل کو لوک سبھا انتخابات کے ساتھ اسمبلی انتخابات بھی ہوئے۔ افسران نے کہا کہ گنتی کا عمل پرامن اور پریشانی سے پاک ہونے کو یقینی بنانے کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔

بح چھ بجے شروع ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے لیے دو ہزار سے زائد افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ای سی آئی کی طرف سے کارروائی کی نگرانی کے لیے 27 گنتی کے مشاہدین کو تعینات کیا گیا ہے۔ نیز اس کام کے لیے 489 کاؤنٹنگ مائیکرو آبزرور مقرر کیے گئے ہیں۔

بی جے پی پہلے ہی بلا مقابلہ جیتی جاچکی 10 سیٹوں کے ساتھ اروناچل پردیش میں 60 رکنی اسمبلی کے لیے 50 ایم ایل ایز کو منتخب کرنے کے لیے ووٹنگ ہوئی، جس میں 83 فیصد ووٹنگ ہوئی ۔ 50 اسمبلی سیٹوں کے لیے کل 133 امیدوار میدان میں تھے۔