تلنگانہ
ٹرینڈنگ

ذہنی بیمار بیٹی کے قتل کے الزام میں والدین گرفتار

ضلع ایس پی سرسلہ اکھیل مہاجن کے مطابق نیرالہ کے49 سالہ چپیالہ نرسمہا اوران کی بیوی43 سالہ ایلاوا نے اپنی24 سالہ بیٹی پرینکا کا قتل کردیا اور انہوں نے یہ دعویٰ کیاکہ ان کی بیٹی کی طبعی موت ہوئی ہے۔

کریم نگر: سرسلہ پولیس نے ذہنی طورپر بیمار اپنی ہی بیٹی کے قتل کے الزام میں ایک جوڑے کوگرفتارکرلیا۔ پولیس نے پیر کے روز یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
ٹیپو سلطان نے بیٹی بچاﺅ، بیٹی پڑھاﺅ کا عملی نمونہ پیش کیا تھا
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
ماں بیٹی اور بیٹا لاپتا
بعنوان”بیٹی اور والدین کے رشتہ کی اہمیت“ پر سمینار و تقریری مقابلہ

ضلع ایس پی سرسلہ اکھیل مہاجن کے مطابق نیرالہ کے49 سالہ چپیالہ نرسمہا اوران کی بیوی43 سالہ ایلاوا نے اپنی24 سالہ بیٹی پرینکا کا قتل کردیا اور انہوں نے یہ دعویٰ کیاکہ ان کی بیٹی کی طبعی موت ہوئی ہے۔

پرینکا کئی برسوں سے ذہنی مرض کا شکارتھی۔ والدین نے علاج کرانے کے بعد بیٹی کی شادی کردی۔ اس کو13ماہ کا ایک بیٹا بھی ہے۔

مرض دوبارہ پیدا ہونے پر خاتون کا ایک بارپھر علاج کیاگیا اورکامیاب علاج کے لئے اسے ایک عبادت گاہ لے جایاگیامگر اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

پریشان حال والدین نے بیٹی کی زندگی ختم کرنے کامنصوبہ بنایا اورمنصوبہ کے مطابق14 مئی کو جب پرینکا اپنے مکان میں محوخواب تھی تب والدین نے رسی کی مدد سے اس کا گلاگھونٹ دیا۔ پولیس عہدیدارنے یہ بات بتائی۔

بعدازاں اس جوڑے نے داماد کو پرینکاکی موت کی اطلاع دی اوردوسرے دن اس کی آخری رسومات بھی اداکردی گئی۔

دیہاتیوں نے خاتون کی موت پر شک کا اظہارکیا اوراس سلسلہ میں پولیس میں شکایت درج کرائی۔تفتیش کے دوران جوڑے نے جرم کا اعتراف کرلیا۔ جوڑے کو عدالتی تحویل میں دے دیاگیا۔ مہاجن نے کہاکہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

a3w
a3w