منچریال میں بی جے پی لیڈر ہلاک
پولیس نے کہاکہ کل شب ضلع کی اندالماں کالونی میں سڑک کا ایک موڑ کاٹنے کے دوران اس نے کار کاتوازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کار الٹ گئی اوروہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: دوستوں کی جانب سے دی گئی دعوت میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران تلنگانہ کے ضلع منچریال میں پیش آئے سڑک حادثہ میں منچریال بھارتیہ جنتایووا مورچہ(بی جے وائی ایم) کا صدر 35سالہ ستیہ نارائنا ہلاک ہوگیا۔
یہ حادثہ کل شب منچریال کے نواحی علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب اس کی کار، حادثہ کا شکار ہوگئی۔
پولیس نے کہاکہ کل شب ضلع کی اندالماں کالونی میں سڑک کا ایک موڑ کاٹنے کے دوران اس نے کار کاتوازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کار الٹ گئی اوروہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔؎
ستیہ نارائنا، منچریال بلدیہ کے سابق صدرنشین کرشنا راؤ کا بیٹا تھا۔ کرشناراؤ کی بھی چند سال پہلے سڑک حادثہ میں موت ہوگئی تھی۔اس کے دوستوں نے یہ دعوت تماپور گاوں میں دی تھی۔
کار میں ستیہ نارائنا کے ساتھ اس کے دوست بھی تھے جو زخمی ہوگئے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔