دہلی

دہلی میں ہوئی بی جے پی مدھیہ پردیش پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ

میٹنگ میں مدھیہ پردیش بی جے پی کے لوک سبھا اور راجیہ سبھا ممبران موجود تھے۔

نئی دہلی/ بھوپال: مدھیہ پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ نئی دہلی میں ہوئی، جس میں ریاستی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر جن کلیان پرو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ
جامع سروے، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ
تلنگانہ سے وابستگی، سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں: کشن ریڈی
موسیٰ پروجیکٹ، مکانات کے انہدام کی مخالفت،اندرا پارک پرمہادھرنا

کل دیر شام منعقد ہونے والی اس میٹنگ سے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو، پارٹی کے ریاستی صدر اور ایم پی وشنودت شرما اور ریاستی تنظیم کے جنرل سکریٹری ہیتا نند نے خطاب کیا۔

اس دوران وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ریاستی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر 11 سے 26 دسمبر تک منعقد ہونے والے جن کلیان پرو کے پروگراموں کے بارے میں جانکاری دی۔

پارٹی کی قومی کوآرگنائزیشن جنرل سکریٹری شیو پرکاش، علاقائی تنظیم کے جنرل سکریٹری اجے جاموال، ریاستی انچارج ڈاکٹر مہندر سنگھ، مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان، وریندر کمار، درگاداس اوئیکے، جارج کورین، ایل مروگن اور محترمہ ساوتری ٹھاکر بھی اس دوران خصوصی طور پر موجود تھیں۔

میٹنگ میں مدھیہ پردیش بی جے پی کے لوک سبھا اور راجیہ سبھا ممبران موجود تھے۔

میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے صحافیوں کو بتایا کہ مدھیہ پردیش پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں آئندہ پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ریاستی حکومت کی ایک سال کی مدت پوری ہو رہی ہے۔ آنے والے وقت میں دو طرح کے پروگرام شروع ہونے جا رہے ہیں۔

11 دسمبر سے 26 دسمبر تک جن کلیان پرو ہوگا جس میں عوامی فلاحی اسکیموں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

دوسرا پروگرام ہر گھر جن سمپرک پروگرام ہوگا جو 26 جنوری تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی صدر شرما سمیت تمام مرکزی وزراء اور ممبران پارلیمنٹ نے میٹنگ میں حصہ لیا اور وہ ریاست کی ترقی کے لئے پرعزم ہیں۔