تلنگانہ

بی جے پی رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے پرجا ہت یاترا میں حصہ لیا

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے کریم نگرضلع میں پرجا ہت یاترا میں حصہ لیا۔

حیدرآباد: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے کریم نگرضلع میں پرجا ہت یاترا میں حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں
ریسکیو آپریشن کیلئے تلنگانہ کو این ڈی آر ایف کی 9 ٹیمیں روانہ: بنڈی سنجے
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام

حکومت کی ناکامیوں کو اجاگرکرنے اور لوک سبھا انتخابات کے لئے پارٹی کو نچلی سطح سے مستحکم کرنے کیلئے نکالی گئی اس یاترا کے دوران انہوں نے عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کی۔

ساتھ ہی انہوں نے مودی زیرقیادت مرکزی حکومت کے کارناموں سے بھی عوام کو واقف کروایا۔بنڈی سنجے کا مختلف مقامات پر استقبال کیاگیا۔

انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ حکومت تاڑی تاسندوں کے مسائل کو نظرانداز کررہی ہے۔

انہوں نے تاڑی بھی پی اور تاڑی تاسندوں کے مسائل کے حل کے لئے یقین دہانی کروائی۔