ڈاکٹر مکھرجی کی 73ویں برسی پر بی جے پی کا خراجِ عقیدت
قابل ذکر ہے کہ بی جے پی ڈاکٹر مکھرجی کی برسی کو بلیدان دیوس کے طور پر مناتی ہے۔ اس موقع پر بی جے پی کے نیشنل آرگنائزر وی ستیش، وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، دہلی بی جے پی صدر ہرش ملہوترا، ریاستی تنظیم جنرل سکریٹری پون رانا نے ڈاکٹر مکھرجی کے مجسمہ پر پھول چڑھائے۔
نئی دہلی: بھارتیہ جن سنگھ کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 73 ویں برسی کے موقع پر دہلی پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے منگل کو دہلی گیٹ کے قریب ان کی یادگار پر ایک خراج عقیدت اجلاس منعقد کیا اور شجرکاری کی۔
قابل ذکر ہے کہ بی جے پی ڈاکٹر مکھرجی کی برسی کو بلیدان دیوس کے طور پر مناتی ہے۔ اس موقع پر بی جے پی کے نیشنل آرگنائزر وی ستیش، وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، دہلی بی جے پی صدر ہرش ملہوترا، ریاستی تنظیم جنرل سکریٹری پون رانا نے ڈاکٹر مکھرجی کے مجسمہ پر پھول چڑھائے۔
اس موقع پر دہلی بی جے پی کے جنرل سکریٹری شیوشنو متل، مرکزی وزیر مملکت درگا داس اوئیکے، ممبران پارلیمنٹ منوج تیواری، یوگیندر چندولیا، محترمہ بانسری سوراج، محترمہ سواتی مالیوال اور گجیندر پٹیل، دہلی حکومت میں وزراء ڈاکٹر پنکج سنگھ اور رویندر اندراج سنگھ، دہلی جل بورڈ کے وائس چیئرمین ستیش اپادھیائے، دہلی کے میئر پرویش واہی، دہلی بی جے پی کے سابق صدر وجے گوئل کے علاوہ کئی سینئر لیڈروں، ریاستی اور ضلعی عہدیداروں، ایم ایل ایز اور میونسپل کونسلروں نے بھی ڈاکٹر مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کیا۔