مہاراشٹرا

مہاراشٹرامیں بی جے پی کا ناقص مظاہرہ، فڈنویس نے ڈپٹی چیف منسٹر کے عہدہ سے استعفیٰ کی پیشکش کی

فڈنویس نے کہاکہ میں بی جے پی ہائی کمان سے درخواست کر رہا ہوں کہ وہ مجھے حکومت کی ذمہ داری سے فارغ کریں تاکہ میں آنے والے انتخابات میں پارٹی کے لئے سخت محنت کر سکوں،" فڈنویس نے کہا۔

ممبئی: لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد ایک بڑی سیاسی پیش رفت میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے چہارشبہ کو انتخابات میں بی جے پی کی کمزور کارکردگی کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی۔

متعلقہ خبریں
مہاوکاس اگھاڑی حکومت نے مجھے جیل میں ڈالنے کی 4مرتبہ سازش کی تھی: دیویندر پھڈنویس
جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلہ میں 57.31فیصد ووٹنگ، تازہ ترین رپورٹ
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے فڑنویس نے کہا، کہ دوران انتخابات مہاراشٹر میں انہوں نے پارٹی کی کمان سنبھالی تھی نیز جو نتائج ظاہر ہوئے اسکی ذمہ داری لیتے ہوئے انہوں نے وزیراعلی ایکناتھ شندے کو اپنے عہدئے سے مستعفی ہونے کی پیشکش کی ہے تاکہ وہ اپنے عہدے سے دست بردار ہو کر پارٹی کومضبوط بنانے کا کام کرسکیں ۔

"میں مہاراشٹر میں ظاہر ہوئے نتائج کی ذمہ داری لیتا ہوں۔ میں پارٹی کی قیادت کر رہا تھا۔ میں بی جے پی ہائی کمان سے درخواست کر رہا ہوں کہ وہ مجھے حکومت کی ذمہ داری سے فارغ کریں تاکہ میں آنے والے انتخابات میں پارٹی کے لئے سخت محنت کر سکوں،” فڈنویس نے کہا۔ .

عوام کے درمیان دوبارہ آنے کے لیے ایک نئی حکمت عملی تیار کرنے کا یقین دلاتے ہوئے، فڑنویس نے کہا، "… یہ شکست جو مہاراشٹر میں ہوئی، ہماری سیٹیں کم ہوگئیں، اس کی ساری ذمہ داری میری ہے۔ اس تعلق سے جو کمیاں ہوئ ہیں اسے پورا کرنے کی کوشش کروں گا میں بھاگنے والا شخص نہیں ہوں۔

بی جے پی کی مہاراشٹر اکائی کی ایک میٹنگ بھی آج ممبئی میں منعقد ہوئی جس میں نائب وزیراعلی ایم فڈنویس، سمیت پارٹی کی ریاستی اکائی کے سربراہ چندر شیکھر باونکولے ؛ راجیہ سبھا ایم پی اشوک چوہان اور دیگر لیڑران نے شرکت کی جسکے دوران پارٹی کی خراب کارکردگی کا تجزیہ کیا گیا اور اس سے متعلق بات چیت کی گئی۔