ایشیاء

چین میں سمندری طوفان خانون کیلئے بلیو الرٹ جاری

قومی موسمیاتی مرکز کے مطابق تائیوان جزیرے کے شمالی حصے اور جنوب کے ساحلی علاقوں میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

بیجنگ: سمندری طوفان خانونشمال مغربی مشرقی سمندر کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے پیش نظر چائنا نیشنل آبزرویٹری نے بدھ کو بلیو الرٹ جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہند۔چین معاہدہ کی تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں: راشدعلوی
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام
مالدیپ کے صدر کاچین اور ہندوستان سے اظہار تشکر
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج
شی جنپنگ G20 چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے

چین کے جزیرہ تائیوان کے مشرق میں مشرقی سمندر کے بیشتر علاقوں میں چہارشنبہ کی صبح 8 بجے سے جمعرات کی صبح 8 بجے تک جزیرہ ڈیاؤیو کے قریب 39 سے 74 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

قومی موسمیاتی مرکز کے مطابق تائیوان جزیرے کے شمالی حصے اور جنوب کے ساحلی علاقوں میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ مرکز نے مذکورہ علاقوں کو طوفان کے لیے ہنگامی تیاری کرنے کا مشورہ دیا ہے۔