حیدرآباد میں کتے کے کاٹنے کے زخموں کے نشانات کے ساتھ لڑکے کی لاش دستیاب
شہر حیدرآباد میں ڈمپنگ یارڈ کے قریب ایک 6سالہ لڑکا مردہ پایا گیا اس کے جسم پر کتے کے حملوں کے زخموں کے نشان تھے۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں ڈمپنگ یارڈ کے قریب ایک 6سالہ لڑکا مردہ پایا گیا اس کے جسم پر کتے کے حملوں کے زخموں کے نشان تھے۔ پولیس نے چہارشنبہ کے روز یہ بات بتائی۔
بلدیہ کے عہدیدار نے کہا کہ ابھی تک کمسن لڑکے کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور فوری طور پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ اس لڑکے کی موت، آوارہ کتے کے حملہ کی وجہ سے ہوئی ہے۔ لاش پھول گئی تھی۔
شبہ کیا جارہا ہے کہ ڈمپنگ یارڈ سے متصل کنٹہ میں گرنے سے اس کی موت ہوگئی ہو۔ ابھی تک یہ بات صاف نہیں ہوپائی کہ کتوں کے حملہ کی وجہ سے لڑکے کی موت ہوئی ہے۔
موت کی وجوہ کا علم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ ملنے کے بعد ہی ہوگا۔ عہدیدار نے یہ بات بتائی۔
عہدیدار نے بتایا کہ لڑکا، اپنے والد اور دادی کے ساتھ ڈمپنگ یارڈ کے قریب رہتاتھا۔ اور وہ گھر کے صحن میں کتوں کے ساتھ کھیلتاتھا۔ منگل کی شام وہ کتوں کے ساتھ کھیلا مگر وہ، گھر واپس نہیں لوٹا۔مقامی افراد نے چہارشنبہ کی صبح لڑکے کی لاش کو پایا اور اس کی اطلاع پولیس کو دی۔