انٹرٹینمنٹ

قتل کے 10دن بعد ماڈل دیویا پاہوجا کی نعش نہر سے دستیاب

فی الحال پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اس معاملے میں پولیس نے ملزم بلراج کے کہنے پر نعش برآمد کی ہے۔ پولیس کی چھ ٹیمیں اس معاملے پر کام کر رہی تھیں۔

نئی دہلی: ماڈل دیویا پاہوجا کی نعش ہریانہ میں ایک نہر سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق دیویا کی نعش ٹوہنا کی نہر سے ملی۔ نعش دیویا کی ہے اور اس کی شناخت دیویا کے گھر والوں نے خود کی ہے۔

متعلقہ خبریں
جسم میں مائیکروچپ کے ذریعہ سوشل میڈیا کھاتوں کو ہیک کرنے کا دعویٰ
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی

فی الحال پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اس معاملے میں پولیس نے ملزم بلراج کے کہنے پر نعش برآمد کی ہے۔ پولیس کی چھ ٹیمیں اس معاملے پر کام کر رہی تھیں۔

پولیس کے مطابق دیویا کی نعش پنجاب میں ایک نہر میں پھینکی گئی۔ نعش بہہ کر ہریانہ کی اس نہر میں پہنچ گئی۔ پولیس نے نعش کی تلاش کے لیے پنجاب سے ہریانہ جانے والے راستے کی چھان بین کی جس کے بعد ہی توہنہ کی نہر سے لاش برآمد ہوئی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کچھ دن پہلے دیویا پاہوجا قتل کیس میں ایک نیا انکشاف ہوا تھا۔ اس بات کا انکشاف ملزم بلراج کی گرفتاری کے بعد ہوا۔

بلراج گل نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس نے دیویا پاہوجا کی نعش پٹیالہ نہر میں پھینک دی تھی۔ اس نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ 3 جنوری کو اس نے دیویا کی نعش پٹیالہ نہر میں پھینک دی تھی۔ اس انکشاف کے بعد کرائم برانچ نے پٹیالہ سے گزرنے والی نہر میں تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔

سابق ماڈل دیویا پاہوجا قتل کیس کے ملزم بلراج گل کو جمعرات کو مغربی بنگال میں کرائم برانچ نے گرفتار کر لیا۔ بلراج گل وہی شخص ہے جو روی بنگا کے ساتھ دیویا پاہوجا کی نعش کو بی ایم ڈبلیو کار میں ٹھکانے لگانے کے لیے لے گیا تھا اور فرار ہوگیا تھا۔ موہالی کے رہنے والے بلراج گل کو واقعے کے 10 دن بعد گرفتار کیا گیا تھا۔