دہلی

دہلی کے 8 ہاسپٹلس اور آئی جی آئی ایرپورٹ کو بم کی دھمکی

8 ہاسپٹلس اور دہلی کے آئی جی آئی ایرپورٹ کو اتوار کے روز ای میل کے ذریعہ بم کی دھمکی دی گئی۔ دہلی این سی آر میں 11 دن پہلے 150 اسکولوں کو بھی ایسے ہی پیامات موصول ہوئے تھے جس کے نتیجہ میں غیر معمولی دہشت پھیل گئی تھی۔

نئی دہلی: 8 ہاسپٹلس اور دہلی کے آئی جی آئی ایرپورٹ کو اتوار کے روز ای میل کے ذریعہ بم کی دھمکی دی گئی۔ دہلی این سی آر میں 11 دن پہلے 150 اسکولوں کو بھی ایسے ہی پیامات موصول ہوئے تھے جس کے نتیجہ میں غیر معمولی دہشت پھیل گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
میٹرو ریل مرحلہ دوم کے تعمیراتی کاموں کو چیف منسٹر کی منظوری
بنگلورو کے 68 اسکولوں میں بم کی دھمکی۔ پولیس فوری حرکت میں آگئی (تفصیلی خبر)

پولیس کو 3 بجے دن براری ہاسپٹل سے دھمکی کی اطلاع موصول ہوئی۔ بعدازاں شہر کے دیگر کئی ہاسپٹلس سے شکایات موصول ہوئیں جس کے بعد پولیس ٹیموں کو روانہ کیا گیا لیکن ابھی تک کوئی مشتبہ شئے نہیں پائی گئی ہے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

دہلی فائر سرویسس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اندراگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ ٹرمنل 3، براری ہاسپٹل، سنجئے گاندھی میموریل ہاسپٹل، گروتیغ بہادر ہاسپٹل، باڑا ہندو راؤ ہاسپٹل، جنکپوری سوپر اسپیشیلٹی، ہاسپٹل دین دیال اپادھیائے، دابری دادا دیو ہاسپٹل اور سیولائنس میں واقع ارونا آصف علی گورنمنٹ ہاسپٹل سے شکایات موصول ہوئیں۔

پویس ذرائع کے مطابق ایرپورٹ حکام کو 6 بجے شام ایک دھمکی آمیز میل موصول ہوا۔ شہر کے تمام ہاسپٹلس میں سیکوریٹی بڑھادی گئی ہے اور ایرپورٹ پر اضافی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ ابھی تک کسی بھی مقام سے کئی مشتبہ شئے برآمد نہیں ہوئی ہے۔