آرامکو کی آئل ریفائنری پر بموں کی بارش کی گئی 136 ڈرونز کے ذریعے کیے گئے حملا -ویڈیو وائرل
راس تنورا آئل ریفائنری دنیا کے بڑے تیل برآمدی مراکز میں سے ایک ہے، اور اس کی بندش سے عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی متاثر ہونے کا قوی امکان ہے
ایران کے حملوں کے پس منظر میں سعودی عرب کا بڑا اور حساس فیصلہ، عالمی منڈی میں تیل بحران کا خدشہ
مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سعودی عرب نے ایک انتہائی اہم اور چونکا دینے والا فیصلہ کیا ہے۔ ایران کی جانب سے حالیہ فضائی و ڈرون حملوں کے بعد سعودی حکام نے دنیا کی سب سے بڑی آئل ریفائنریوں میں شمار ہونے والی راس تنورا آئل ریفائنری کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب ایران نے جوابی کارروائی کے تحت سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی آرامکو کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق شاہد-136 ڈرونز کے ذریعے کیے گئے حملوں میں آرامکو کی آئل ریفائنری پر بموں کی بارش کی گئی، جس کے نتیجے میں ریفائنری کے اہم حصے تباہ ہو گئے اور بڑے پیمانے پر آگ لگنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے باعث ریفائنری میں تکنیکی نظام بری طرح متاثر ہوا، جس سے تیل کی پیداوار اور ترسیل کو شدید نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی خدشات اور مزید ممکنہ حملوں کے پیشِ نظر سعودی حکومت نے راس تنورا آئل ریفائنری کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
معاشی ماہرین اور توانائی کے شعبے سے وابستہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے عالمی سطح پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ راس تنورا آئل ریفائنری دنیا کے بڑے تیل برآمدی مراکز میں سے ایک ہے، اور اس کی بندش سے عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی متاثر ہونے کا قوی امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر صورتحال طویل ہوتی ہے تو خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، ایندھن کی قلت اور کئی ممالک میں معاشی دباؤ بڑھ سکتا ہے۔
https://twitter.com/i/status/2028408456844300498
بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن اور معیشت کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہے، جبکہ عالمی برادری کی نظریں اب آنے والے دنوں میں سعودی عرب اور ایران کے اگلے اقدامات پر مرکوز ہیں۔