کرناٹک
اینڈوسلفان سے متاثر لڑکے کا دسویں کے امتحان میں اچھا مظاہرہ
اینڈوسلفان کے زہر سے متاثر 75فیصد معذور لڑکے نے ایس ایس ایل سی امتحان میں اچھا مظاہرہ کیا۔ امتحان کے نتائج جمعرات کو جاری ہوئے اور 17سالہ سچن نے57.12فیصد نشانات سے کامیابی حاصل کی۔
منگلوو: اینڈوسلفان کے زہر سے متاثر 75فیصد معذور لڑکے نے ایس ایس ایل سی امتحان میں اچھا مظاہرہ کیا۔ امتحان کے نتائج جمعرات کو جاری ہوئے اور 17سالہ سچن نے57.12فیصد نشانات سے کامیابی حاصل کی۔
وہ منگلورو سے 90کلومیٹر دور راماکنجا موضع میں سیوا بھارتی ودیا چیتنا کا طالب علم ہے۔ سیوا بھارتی کے ٹرسٹی پرمیلا راؤ کے مطابق اس نے محرر کی مدد سے امتحان تحریر کیا۔
اس کے والد گزرچکے ہیں اور اس کی چار بہنیں ہیں اور سبھی مختلف مقامات پر مقیم ہیں۔ سچن اپنے خاندان کی مدد سے چھالیہ کے چھلکے نکال کر کماتا ہے۔
اس کا خاندان سماجی اور مالی طو رپر جدوجہد کررہا ہے۔ سچن‘ انتہائی کم عمری میں اینڈوسلفان زہر کا شکار ہوکر کئی قسم کی معذوریوں میں مبتلا ہوگیا۔