امریکہ و کینیڈا

بریکنگ: ڈونالڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ، شوٹر کو گولی ماردی گئی

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر آج ایک انتخابی ریالی کے دوران قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے انہیں ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی۔ ان پر فائرنگ کی گئی تھی تاہم گولی ان کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر آج ایک انتخابی ریالی کے دوران قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے انہیں ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی۔ ان پر فائرنگ کی گئی تھی تاہم گولی ان کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔

متعلقہ خبریں
ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کیا ہوگی
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی
امریکی صدر جوبائیڈن کا قوم کو اتحاد کا پیغام، زبان پھر پھسل گئی
ٹرمپ پر حملے کو کس زاویے سے دیکھا جارہا ہے؟ اہم رپورٹ
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا

اس دوران سیکرٹ سرویس کے جوانوں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

بتادیں کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے ڈونالڈ ٹرمپ کو اپنا امیدوار نامزد کرنے سے صرف ایک دن یہ حملہ ہوا ہے۔

ٹرمپ نے گولیاں چلنے کے فوری بعد اپنے چہرے کے دائیں جانب چھوا تو ان کے ہاتھ کو خون لگا اور فوری زمین پر گر گئے۔ انہیں دیکھتے ہی سیکریٹ سرویس کے جوانوں نے بھی خود کو ان پر گرادیا تاکہ انہیں کسی مہلک حملے محفوظ رکھا جاسکے۔

جب ٹرمپ اٹھے تو سیکریٹ سرویس کے گھیرے میں تھے۔ اب وہ پرجوش نظر آنے لگے تھے اور ہاتھ لہرا لہرا کر عوام کے استقبال کا جواب دے رہے تھے۔

شاید وہ یہ بتانے کی کوشش کررہے تھے کہ وہ کسی سے خوف زدہ نہیں ہیں۔ انہیں علاج کے لئے مقامی طبی مرکز میں لے جایا گیا۔

فائرنگ کرنے والا نامعلوم شخص کو فوری طور پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ مقامی حکام نے بتایا کہ وہ ریلی کے مقام سے باہر ایک نچلی عمارت میں تھا۔

ریالی میں موجود ایک اور شخص کی موت ہوئی ہے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔

اسی دوران صدر جو بائیڈن نے قوم کے نام ایک پیام میں کہا کہ میں جلد ہی ڈونالڈ ٹرمپ سے بات کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں اس قسم کے تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

a3w
a3w