مقابلہ حسن قرأت و سیرت کوئز
حیدرآباد ایجوکیشنل فاؤنڈیشن جہاں 12000 سے زیادہ انگلش میڈیم طلباء و طالبات کو منظم طریقہ سے دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کا نظام چلا رہا ہے

حیدرآباد: حیدرآباد ایجوکیشنل فاؤنڈیشن جہاں 12000 سے زیادہ انگلش میڈیم طلباء و طالبات کو منظم طریقہ سے دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کا نظام چلا رہا ہے وہیں پر طلبہ میں مزید دلچسپی بڑھانے کے لئے مقابلہ حسن قرأت و سیرت کوئز 6جنوری کو اردو مسکن، خلوت میں مقرر ہے۔
بہتر مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو انفرادی اور اسکول کو خصوصی انعامات دیئے جائیں گے۔ اس ضمن میں تمام انگلش میڈیم اسکولوں سے طلباء و طالبات کی ٹیمیں روانہ کرنے کی خواہش کی گئی ہے جس کی آخری تاریخ 20دسمبر رہے گی۔
مزید تفصیلات و رجسٹریشن کے لئے فون 9295505405 یا 9000515854 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ حیدرآباد ایجوکیشنل فاؤنڈیشن نے پروگرامس کی موثر طریقہ پر عمل آوری اور دینی تعلیم کے دائرے کو وسعت دینے کیلئے فاؤنڈیشن میں مفتی محمد عامر خان قاسمی،
ایم ایس فرحان ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، ڈاکٹر طلعت نصیر ماہر تعلیم، محمد نصیرالدین ماہرتعلیم اور جناب محمد احمداللہ کو شامل کیا ہے جبکہ تمام موجودہ عہدیداروں کے کام کی ستئاش کی گئی ہے۔
فاؤنڈیشن اُن تمام حضرات کا مشکور ہے جو دینی تعلیم کے فریضہ کو اہم جانکر موجودہ ماحول میں اس کی ہر لحاظ سے مدد کررہے ہیں۔