کرناٹک

میک اپ کے دوران دلہن کا چہرہ بگڑگیا، دلہے کا شادی سے انکار

بتایا گیا ہے کہ دلہن، میک اپ کے سلسلہ میں کچھ نیا کرنا چاہتی تھی۔ تاہم اس کا یہ قدم اسے مہنگا پڑگیا۔ اس کی حالت دیکھنے کے بعد دولہے نے شادی منسوخ کردی۔

ہاسن: کرناٹک کے ضلع ہاسن میں ایک لڑکی کی شادی اس وقت منسوخ ہوگئی جب بیوٹی پارلر میں میک اپ کے دوران اس کا چہرہ بگڑ گیا۔ مقامی بیوٹی پارلر میں پیش آئے اس واقعہ کے نتیجہ میں دلہن کا چہرہ بگڑ گیا اور دلہے نے شادی سے انکار کردیا۔

متعلقہ خبریں
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
بین مذہبی جوڑے کو مارپیٹ،7 افراد گرفتار
6سال سے کوما میں موجود لڑکے کی موت، والدین کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

بتایا گیا ہے کہ دلہن، میک اپ کے سلسلہ میں کچھ نیا کرنا چاہتی تھی۔ تاہم اس کا یہ قدم اسے مہنگا پڑگیا۔ اس کی حالت دیکھنے کے بعد دولہے نے شادی منسوخ کردی۔

کرناٹک کے ضلع ہاسن کے اراسیکیرے گاؤں سے تعلق رکھنے والے اس لڑکی کا ایک دواخانہ میں علاج کیا جارہا ہے۔

یہ لڑکی کچھ نیا کرنا چاہتی تھی۔ چہرے پر فاؤنڈیشن لگانے کے بعد اس نے بھاپ لی تھی۔ بھاپ لیتے ہی اس کا چہرہ سیاہ پڑگیا جیسے جل گیا ہوں۔ اس کے بعد چہرہ پھول بھی گیا یعنی سوجن آگئی۔ دلہن کے رشتہ داروں نے بیوٹی پارلر کی مالک گنگا کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے گنگا کو طلب کرکے اس سے پوچھ گچھ کی۔