حیدرآباد

بی آرایس کا 27 اپریل کو یوم تاسیس، تلنگانہ بھر میں منی پلینریز

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کی 27اپریل کو یوم تاسیس کے سلسلہ میں ریاست بھر میں منی پلینریز کا انعقاد عمل میں لایاجارہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کی 27اپریل کو یوم تاسیس کے سلسلہ میں ریاست بھر میں منی پلینریز کا انعقاد عمل میں لایاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

اس کے ایک حصہ کے طور پر ریاست کے ہر گاؤں،ٹاون اور شہر میں بی آر ایس کے پرچم لہرائے جارہے ہیں۔

ہر اسمبلی حلقہ میں 3000 سے 3500 کارکنان اور پارٹی کے نمائندے پروگراموں میں شرکت کررہے ہیں۔

اس موقع پر پارٹی کو مستحکم کرنے، انتخابات کی تیاری کے مسئلہ پر قراردادیں منظور کی گئیں۔

ان میں ریاست میں زراعت کے شعبہ کی ترقی، کالیشورم جیسے باوقار پروجیکٹوں کے ذریعہ آبپاشی میں کامیابی، مشن کاکتیہ کے ذریعہ تالابوں کی بحالی، 24 گھنٹے مفت بجلی کی فراہمی۔

رعیتوبندھو، رعیتو بیمہ، فلاحی اسکیمات کی کامیابی، پرائمری تعلیم سے لے کر اعلیٰ تعلیم تک تمام سطحوں میں حکومت کی جانب سے شروع کردہ اسکیمات،بی آر ایس حکومت کی تشکیل کے بعد پرائیویٹ شعبہ میں ملازمتوں میں اضافہ پر قراردادایں منظور کی گئیں۔

بی آرایس لیڈروں نے بی جے پی کی ناکامی، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مودی حکومت کی سرد مہری پر بھی قراردادیں منظور کی گئیں۔

ذریعہ
یواین آئی